5 مارچ 2020 - 15:37
ایمازون کے ملازمین بھی کورونا وائرس میں مبتلا

امریکی کمپنی ایمازون کے ملازمین بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی کمپنی ایمازون کے ملازمین بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق آن لائن ریٹیل کی عالمی شہرت یافتہ امریکی کمپنی ایمازون کے ملازمین بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ایمازون کمپنی کے ترجمان نے اپنے ایک ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق کی ہے۔ترجمان ایمازون کے مطابق امریکہ میں ایمازون کے ساؤتھ لیک یونین آفس کے ایک ملازم میں وائرس کی علامات تھیں جس کے ٹیسٹ نتائج مثبت ثابت ہوئے۔ ترجمان نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ملازم کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جس کو کمپنی کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ ملازم کے ساتھ کام کرنے والے ساتھیوں کو بھی اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ ادھر مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کمپنی نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے باعث اپنے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔